Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 7/9/2025

---

📖 تفسیر (Explanation):

حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نہ صرف رسول اللہ ﷺ کے نواسے تھے بلکہ آپ ﷺ نے ان کے بارے میں ایک اہم پیشگوئی فرمائی:

> "میرا یہ بیٹا سردار ہے، اللہ اس کے ذریعے دو عظیم گروہوں کے درمیان صلح فرمائے گا۔"
(صحیح بخاری)



یہ پیشگوئی اُس وقت پوری ہوئی جب حضرت حسنؓ نے خلافت سے دستبردار ہو کر حضرت امیر معاویہؓ کے ساتھ صلح کی۔ اس عمل نے اُمتِ مسلمہ میں خونریزی کو روکا اور اتحاد قائم کیا۔ یہ فیصلہ عین نبوی پیشگوئی کے مطابق تھا۔

آج کے دور میں کچھ افراد سوشل میڈیا پر بیٹھ کر حضرت حسنؓ، حضرت حسینؓ اور دیگر جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے فیصلوں اور کردار پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ہمیں ان فتنوں سے ہوشیار رہنا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے:

> جن صحابہ پر حسنین کریمین نے اعتماد کیا، ہمیں بھی ان پر مکمل اعتماد رکھنا ہے۔



ان شہزادوں کی بہادری، عقل، حلم اور قربانی ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، جسے مسخ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔


---


#حضرت_حسن_رضی_اللہ_عنہ
#حسنین_کریمین
#صحابہ_پر_اعتماد
#نبی_کی_پیشگوئی
#اسلامی_تاریخ
#فتنوں_سے_ہوشیار
#اہل_سنت_والجماعت
#محبت_صحابہ
#قربانی_اور_صلح
#سوشل_میڈیا_کا_فتنہ

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02عن ابی بکرت رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم في الحدیر
00:09ان ابنی هذا سید
00:11ولعل اللہ این يصلح به بین فئتين عظیمتین من المسلمین
00:17رواح البخاری
00:18نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:22بے شک میرا یہ بیٹا حسن سردار ہے
00:25اور امید ہے کہ اللہ اس کے ذریعے سے
00:28مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں کے درمیان میں
00:30صلح کروائے گا
00:31دوستو حضرت ابو بکرہ رضی اللہ تعالی عنہ
00:35منظر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں
00:37رائد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:40علی الممبر
00:41میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا
00:43آپ ممبر پر تشریف فرمائے ہیں
00:45حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ
00:49حضور کے پہلوں میں بیٹھے ہیں
00:51حضور کبھی لوگوں کو دیکھتے ہیں
00:56اور کبھی حضرت حسن کو
00:57پھر حضور نے یہ بات ارشاد فرمائی
00:59میرا یہ بیٹا حسن سردار ہے
01:03میں کہتا ہوں
01:04کائنات کی سرداریاں قربان
01:06کائنات کی سرداریاں
01:08نچھاور حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ
01:10کے جوتوں پر جن کو سید کائنات
01:13جناب محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم
01:15فرما رہے ہیں
01:15یہ میرا بیٹا سردار ہے
01:17تو حضور جس کو سید اور سردار کہیں
01:20اس پر تو ساری سرداریاں قربان
01:22پھر حضور نے پیش کوئی فرمایا
01:25میرے اس بیٹے کے ذریعہ سے
01:27اللہ مسلمانوں کی دو عظیم جماعتوں کے
01:29درمیان میں صلح کروائے گا
01:31اور یہ پیش کوئی پوری ہوئی
01:32جب حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ نے
01:35حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کے
01:37ہاتھ پر بیعت کی
01:38اور روافظ کی طرف سے ہونے والی سازشیں
01:41اور ان کے نتیجے میں امت میں جانی خانہ جنگی
01:43کو ختم کروایا
01:44دوستو یہ بات پلے باندھ لیجئے
01:48حسنین کریمین
01:49ہمارے سروں کے تاج ہیں
01:50اور وہ صحابہ جو حسنین کریمین
01:53اور احل بیعت کے فضائل ہم تک پہنچا گئے
01:55وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں
01:57اور جن پر حسنین کریمین
01:59رضی اللہ تعالی عنہ نے احتماد کیا
02:01وہ صحابہ اکرام بھی ہمارے سروں کے تاج ہیں
02:03سیدنا صدیق اکبر
02:05رضی اللہ تعالی عنہ سے لے کر
02:07سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ تک
02:09تمام تر صحابہ اکرام پر
02:12حسنین کریمین نے احتماد کیا
02:14تو امت کے ہر فرق کی ذمہ داری ہے
02:16کہ وہ ان تمام صحابہ اکرام پر اعتماد کرے
02:19سوشل میڈیا کا دور ہے
02:21یہاں بہت سارے لوگ
02:23اہل سنت کے لبادہ میں
02:24حسنین کریمین کی محبت کی آر میں
02:27بہت ساری ایسی باتیں کر رہے ہیں
02:29جو حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ
02:31کی تعلیمات کے خلاف ہیں
02:32وہ حسنین کریمین کے کردار
02:35کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
02:36ان کی بہادری پر سوالیہ نشان
02:39لگانے کی کوشش کر رہے ہیں
02:41آپ دیکھئے ان کا کہنا یہ ہے
02:43لوگوں تقریروں میں اپنے ممبروں پر
02:45خطبوں میں انہوں نے کہا
02:46کہ حالات کا تقاضی یہ تھا
02:48کہ حضرت حسن نے بیعت کر لی
02:50حالات اچھے نہیں تھے حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ
02:53نے حضرت امیر معاویہ کے خلاف
02:55خروج نہیں کیا
02:56یاد رکھئے حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ
02:59انہما محمد کریم کے نواسے ہیں
03:01سیدن علی المرتضی کے بیٹے
03:03سیدہ فاطمت الزہرہ کے لخت جگر ہیں
03:06وہ کبھی بھی حالات کے بہاو میں نہیں بہ سکتے
03:09وہ جس کو حق اور سخت سمجھتے تھے
03:11حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ
03:13حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ
03:15حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ
03:17شیر خدا سیدن علی المرتضی رضی اللہ تعالیٰ
03:20حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ
03:23ان شہزادوں نے ان تمام لوگوں کو حق سمجھا
03:26ان کا ساتھ دیا
03:28ان کے ساتھ کھڑے رہے ان کے ہاتھوں پر بیعت کی
03:30اب آج کی تاریخ میں
03:32اگر کوئی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ
03:34انہوں کے خلاف بات کر رہے تو
03:36یاد رکھیے وہ حسنین کریمین
03:38کے انتخاب پر اعتراض کر رہا ہے
03:40جن کے ہاتھ پر حسنین کریمین
03:43نے بیعت کی ہے
03:43ان کے اس انتخاب پر اعتراض اٹھا رہا ہے
03:46تو اس لیے یہ لوگ
03:48صرف حسنین کریمین کا نام لے رہے ہیں
03:50ان کی تعلیمات کے خلاف چل رہے ہیں
03:53چونکہ ان کی تعلیمات تو
03:54حضرتِ حمیرِ معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
03:57اور دیگر صحابہِ کرام کے ساتھ
03:59محبت کی ہیں
04:00اعتماد کی ہیں
04:01ہم سب کو ان تمام صحابہ پر اعتماد کرنا ہے
04:04جن پر حسنین کریمین نے اعتماد کیا
04:07السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended