اننت ناگ (میر اشفاق) : کشمیر میں جاری خشک موسم نے وادی خاص کر اننت ناگ ضلع کے کسانوں کی امیدیں توڑ دی ہیں۔ ضلع کے شانگس، کوٹھہار اور ملحقہ دیہات میں آبپاشی کی شدید قلت کے باعث دھان کے کھیت مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔برنگی نالے کے خشک ہونے سے فصلوں، خصوصاً دھان کی پنیری اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی کسان مکئی اور راجما بو رہے ہیں۔ کسان حکومت سے کراپ انشورنس کے تحت نقصانات کی بھرپائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں کسانوں نے خشک موسم میں کھیتوں کو پانی پہچانے کے لیے ڈیم کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ بھی دہرایا ہے۔