کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں اور کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے۔ فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست بھر میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ تھریسور ضلع میں چلتی ٹرین پر درخت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ وہیں ریاست بھر میں مختلف واقعات میں تقریباً 10 لوگوں کی موت ہو گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کوزی کوڈ کے ولی پلی میں ایک درخت اکھڑ کر اسکوٹر پر سوار ایک شخص پر گرا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ کوزی کوڈ ضلع کے کوڈانچیری میں ایک ندی کے قریب بجلی کے کھمبے پر درخت گرنے سے مچھلی پکڑ رہے دو بہن بھائیوں کی موت ہو گئی۔ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس لیے ریاست کے نو اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ ان میں ملاپورم، کوزی کوڈ، پتنمتیٹا، کنور، کسارگوڈ، تھریسور، وایناڈ، کوٹائم اور اڈوکی شامل ہیں۔ جنوب مغربی مانسون کی شدت سے ریاست میں بڑی تعداد میں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دریاؤں میں طغیانی آ گئی ہے۔ کچھ ڈیموں کے شٹر کھول دیے گئے ہیں۔ ریاست بھر کی صورت حال دیکھنے کے لیے ویڈیو پر کلک کریں۔
Category
🗞
NewsTranscript
00:001207 Retail
00:04508 Sets
00:07509 Sets
00:111205 Sets
00:121202 Sets
00:171505 Sets
00:211207 Sets
00:251002 Sets