گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نُنر پاور کانال میں شگاف پڑنے کے بعد کانال کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے رہائشیوں میں خوف کا ماحول بن گیا ہے۔ واقعے کے بعد گاندربل - کنگن سڑک بھی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند ہو گئی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں نے بتایا کہ تیز بہاؤ کے سبب کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ادھر، انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے اور ابتدائی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
Category
🗞
NewsTranscript
00:00Oh