پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے درمیان مبینہ طور اچانک جھڑپ کے نتیجے میں کشمیر سے تعلق رکھنے والا قیدی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ہوئے شہری کی شناخت نذیر احمد کے طور پر معلوم ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے جیل حکام نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔واقعہ کے بعد زخمی قیدی کو راجہ سکھ دیو سنگھ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ جھڑپ کے بعد جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور سی آر پی ایف اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جیل انتظامیہ نے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم اندرونی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سینئر افسران نے جیل کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔