اونتی پورہ: دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے 25سالہ سُمیت اگروال نے امرناتھ یاترا کو یادگار بنانے کے لیے تین ہفتے قبل پیدل سفر شروع کیا۔ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سخت سیکورٹی حصار میں سمیت اگروال نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران اپنے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بابا برفانی کے درشن اور قوم کی سلامتی اور یگانگت کے لیے دعائیں مانگنے آئے ہیں۔ پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی کے سخت اقدامات کو سراہتے ہوئے اگروال نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز کا بھی شکریہ ادا کیا۔