گاندربل (فردوس تانترے) : امرناتھ یاترا کو گزشتہ روز خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر معطل کر دیا گیا تھا۔ آج دوسرے روز بھی خراب موسم کے پیش نظر یاترا کو احتیاطی طور معطل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کو آج دونوں راستوں - بالتال اور پہلگام - سے معطل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے یاترا کو احتیاطی طور معطل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر، کشمیر، وجے کمار بدھوری نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کی مسلسل بارشوں کے باعث دونوں راستوں پر فوری مرمت کی ضرورت ہے، لہذا آج دونوں بیس کیمپوں سے گھپا کی طرف کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔