Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 4 days ago
🌙 عرفہ (نو ذوالحجہ) کی فضیلت کی تفسیر

یوم عرفہ، یعنی 9 ذوالحجہ، حج کے ایام میں سب سے عظیم دن ہے۔ یہ دن میدانِ عرفات میں وقوف کے لیے مخصوص ہے اور حاجیوں کے لیے رکنِ اعظم شمار ہوتا ہے۔ لیکن غیر حاجیوں کے لیے بھی یہ دن انتہائی فضیلت والا ہے۔

قرآن و حدیث کی روشنی میں:

1. قرآن:
﴿وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ﴾ (البروج: 3)
مفسرین کے مطابق "مشہود" سے مراد یوم عرفہ ہے، جس کے گواہ تمام فرشتے ہوتے ہیں۔


2. حدیث:
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے ایک سال پچھلے گناہ اور ایک سال آئندہ کے گناہ معاف کیے جاتے ہیں۔"
(صحیح مسلم)


3. دعاؤں کی قبولیت:
عرفہ کے دن کی دعا سب سے افضل مانی گئی ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا:
"عرفہ کے دن کی دعا سب سے بہتر دعا ہے۔"
(ترمذی)


4. اللہ تعالیٰ کی رحمت:
اس دن اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور اپنے بندوں پر فخر کرتا ہے۔



#hafizmehmood

#یوم_عرفہ


#فضیلت_عرفہ


#ذوالحجہ


#اسلامی_دن


#عرفہ_کا_روزہ


#دعاؤں_کا_دن


#حج_کا_دن


#میدان_عرفات


#یوم_دعا


#نیکی_کا_موقع

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02عن نبی قطادت رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08صیام یوم عرفہ
00:10احتسب علی اللہ ان یکفر سنت اللہ قبلہ
00:14والسنت اللہ بعدہ
00:16رواہ مسلم
00:17نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:21عرفہ کے دن کا روزہ
00:23میں اللہ سے امید رکھتا ہوں
00:25کہ ایک سال گزشتہ
00:26اور ایک سال آئندہ کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا
00:29دوستو
00:31عرفہ یعنی نوض الحج کا دن
00:34یہ بڑا ہی عظمتوں اور فضیلتوں والا دن ہے
00:37اور یہی دن ہے
00:38جس دن اللہ نے دین کو مکمل فرمایا
00:41اور یہی دن ہے جس کے بارے میں
00:43نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:46کہ عرفہ کے دن
00:47اللہ سب سے زیادہ بندوں کی بخشش فرماتا ہے
00:50اور فرمایا
00:51ثم یباہی بہم الملائکہ
00:53پھر اللہ بندوں کے ذریعے سے
00:55فرشتوں کے سامنے فخر فرماتا ہے
00:57فیقول اور کہتا ہے
00:58سوائے میری رضا کے
01:01اور مجھے خوش کرنے کے
01:02یہ جو بندے دیوانا وار دو کپڑوں میں پھر رہے ہیں
01:05یہ کیا چاہتے ہیں میری رضا چاہتے ہیں
01:07اور کوئی مقصد نہیں ہے
01:08تو دوستو
01:10عرفہ کے دن اللہ کی نظر میں
01:13بڑا ہی محبوب دن ہے
01:14اسی وجہ سے تو کہا کہ ایک دن کا روزہ
01:17ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ کے
01:19گناہوں کا کفارہ بن جائے گا
01:22اس لیے اس دن میں
01:23بھرپور دعائیں کرنی چاہیے
01:25کہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا دن ہے
01:27اور خوب تکبیر و تحلیل کرنی چاہیے
01:30اللہ اکبر
01:31اللہ اکبر
01:32لا الہ الا اللہ واللہ اکبر
01:35اللہ اکبر وللہ الحمد
01:37اپنی ضروریات کو اللہ کے سامنے رکھیں
01:40اور اس دن کو بالکل
01:41ضائع نہ کریں
01:42مسلسل دعائیں مانگتے رہیں
01:43رات کا قیام کریں
01:45اور ممکن ہو سکے
01:46تو دن کا روزہ رکھیں
01:48تاکہ یہ گھڑیاں بہت قیمتی بن جائیں
01:50والسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended