Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago
قربانی کے گوشت کو ذخیرہ کرنے کا اسلامی حکم – قرآن و حدیث کی روشنی میں

کیا قربانی کے گوشت کو فریزر میں رکھ کر بعد میں استعمال کرنا جائز ہے؟ کیا یہ عمل سنت کے خلاف ہے؟
اس ویڈیو میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ قربانی کے گوشت کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی احادیث اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کیا عمل رہا ہے۔

🔖 احادیث کی روشنی میں:

حضرت عبداللہ بن وبرہ روایت کرتے ہیں:
"نبی کریم ﷺ نے ابتدا میں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے سے منع فرمایا تھا۔"
(صحیح مسلم: 3643)

لیکن بعد میں جب غربت اور حاجت کم ہو گئی، تو نبی کریم ﷺ نے یہ پابندی ختم فرما دی:
"میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ گوشت رکھنے سے منع کیا تھا، اب تم اسے کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ کرو۔"
(صحیح مسلم: 3645)

📚 فقہی رائے:
تمام ائمہ (امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک، امام احمد رحمہم اللہ) اس بات پر متفق ہیں کہ قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنا جائز ہے، خاص طور پر جب کہ زمانہ، حالات اور ضروریات اس کی اجازت دیتے ہوں۔

📌 آج کے دور میں، جب کہ کھانے کو محفوظ رکھنا اور بعد میں استعمال کرنا ایک عام ضرورت ہے، تو شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔ بلکہ یہ گوشت کی حفاظت اور اس کا بہترین استعمال ہے۔

📣 اس ویڈیو میں آپ جانیں گے:

قربانی کے گوشت کو ذخیرہ کرنے کی اصل ممانعت کیوں تھی؟

نبی ﷺ نے کب اور کیوں یہ ممانعت اٹھا لی؟

موجودہ دور میں علماء کی کیا رائے ہے؟

ذخیرہ کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟


🎥 ویڈیو کو آخر تک دیکھیں، اپنی اصلاح کریں، دوسروں تک بھی علم پہنچائیں۔

🔔 چینل کو سبسکرائب کریں تاکہ مزید اسلامی معلوماتی ویڈیوز آپ تک پہنچتی رہیں۔


qurbani ka gosht
qurbani meat storage
qurbani 2025
gosht freeze karna
qurbani ka hukam
islamic rulings
hadith on qurbani
qurbani in islam
deen ki baat
eid ul adha guidance

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم
00:02عن سلامت بن الاکوع رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08من ضحہ منکم فلا يصبحن بعد ثالثہ
00:13و بقی فی بیتہی منہ شئی
00:15رواح البخاری
00:17نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:21جس نے تم میں سے قربانی کی
00:24تو تیسرے دن وہ اس حالت میں صبح کرے
00:27کہ اس کے گھر میں قربانی کے گوشت میں سے
00:30کچھ بھی باخی نہ ہو
00:31دوستو یہ ابتدائی حکم ہے
00:36شروع میں چونکہ قربانیاں کم ہوتی تھیں
00:39کھانے والے لوگ زیادہ ہوتے تھے
00:41اس لئے حکم یہ تھا
00:42کہ کوئی بھی آدمی قربانی کا گوشت
00:45تین دن سے زیادہ گھر میں نہیں رکھ سکتا
00:47یا تو وہ گھر میں استعمال کرے گا
00:49یا اس کو صدقہ کرے گا
00:51تین دن سے زیادہ گھر میں گوشت رکھنا جائز نہیں ہے
00:54لیکن پھر بتدریج
00:57جب مسلمانوں میں وساط ہو گئی
00:59لوگ قربانیاں زیادہ کرنے لگے
01:00تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
01:03مختلف اوقات میں
01:04اس کے مختلف احکام بیان فرمائے
01:06ایک روایت میں حضور نے فرمایا
01:08میں پہلے تمہیں
01:14تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت
01:16گھر میں زخیرہ کرنے سے منع کرتا تھا
01:19لیکن اب ایسا نہیں ہے
01:21اب تم لوگ گھر میں زخیرہ کر سکتے ہو
01:23اور حضور نے وجہ بیان کی
01:25کہ میں منع اس لیے کرتا تھا
01:27لِيَتَّسِعَدُ الطَّوْلِ عَلَىٰ مَلَّا طَوْلَلَا
01:30تاکہ وہ شخص جس کے پاس
01:33اللہ نے وساط دی ہے
01:34قربانی ہے
01:34گوشت ہے
01:35وہ ان لوگوں پر وساط کرے
01:37جن لوگوں کے پاس
01:39قربانی نہیں ہے
01:40یعنی جن کے پاس گوشت نہیں ہے
01:42یہ وہاں تک گوشت پہنچائے
01:43اب چونکہ قربانیاں زیادہ ہو گئیں
01:45اب زیادہ لوگ قربانیاں کرنے لگے ہیں
01:47اب ضروری نہیں ہے
01:49تین دن کے اندر گوشت کا ختم کرنا
01:51اب اس کو زخیرہ کر سکتے ہیں
01:53جب تک چاہیں
01:54اس لیے ایک روایت میں حضور نے فرمایا
01:56لہذا جو تمہیں مناسب لگے
02:01تم کھالو
02:02جو لوگوں کو کھلا سکتے ہو
02:04وہ کھلاو
02:04اور اب زخیرہ بھی کر سکتے ہو
02:07یعنی اس کو محفوظ کرنے کی بھی اجازت ہے
02:09اور دوسری روایت میں حضور نے فرمایا
02:11خود کھاؤو
02:14لوگوں کو کھلاو
02:15اور جو چاہو
02:16وہ تم زخیرہ بھی کر سکتے ہو
02:17تو یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
02:20کے مبارک فرمان سے ہمیں
02:22بات سمجھ میں آگئی
02:23کہ شروع زمانے میں ایک حکم تھا
02:25بعد میں وہ حکم حالات کی وجہ سے تبدیل ہو گیا
02:28کہ پہلے قربانیاں کم تھی
02:30اب قربانیاں زیادہ ہو گئی ہیں
02:32تو پہلے کہا گیا
02:33تین دن سے زیادہ گوشت رکھنا درست نہیں ہے
02:35بعد میں کہا کہ اس کو زخیرہ بھی کیا جا سکتا ہے
02:38بہرحال بہتر صورت وہی ہے
02:40کہ زیادہ سے زیادہ گوشت صدقہ کیا جائے
02:42لوگوں تک پہنچایا جائے
02:44ضرورت کے مطابق اگر کوئی آدمی زخیرہ کرے
02:46تو اس کی اجازت دی گئی ہے
02:47والسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended