Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 5/15/2025
Surah al baqarah ] Surat No. 2 Ayat NO. 0
تعارف : یہ قرآن کریم کی سب سے لمبی سورت ہے، اس کی آیات 67 تا 73 میں اس گائے کا واقعہ مذکور ہے جسے ذبح کرنے کا حکم بنی اسرائیل کو دیا گیا تھا، اس لئے اس سورت کا نام سورۃ البقرۃ ہے، کیونکہ بقرہ عربی میں گائے کو کہتے ہیں، سورت کا آغاز اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید، رسالت اور آخرت کے بیان سے ہوا ہے، اسی ضمن میں انسانوں کی تین قسمیں یعنی، مومن، کافر اور منافق بیان کی گئی ہیں، پھر حضرت آدم (علیہ السلام) کی تخلیق کا واقعہ بیان فرمایا گیا ہے، تاکہ انسان کو اپنی پیدائش کا مقصد معلوم ہو، اس کے بعد آیات کے ایک طویل سلسلہ میں بنیادی طور پر خطاب یہودیوں سے ہے جوبڑی تعداد میں مدینہ منورہ کے آس پاس آباد تھے ان پر اللہ تعالیٰ نے جو نعمتیں نازل فرمائیں اور جس طرح انہوں نے ناشکری اور نافرمانی سے کام لیا اس کا مفصل بیان ہے، پہلے پارہ کے تقریباً آخر میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ ہے، اس لئے کہ انہیں نہ صرف یہودی اور عیسائی بلکہ عرب کے بت پرست بھی اپنا پیشوا مانتے تھے، ان سب کو یاد دلایا گیا کہ وہ خالص توحید کے قائل تھے اور انہوں نے کبھی کسی قسم کی شرک کو گوارہ نہیں کیا، اسی ضمن میں بیت اللہ کی تعمیر اور اسے قبلہ بنانے کا موضوع زیر بحث آیا ہے، دوسرے پارہ کے شروع میں اس کے مفصل احکام بیان کرنے کے بعد اس سورت میں مسلمانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی سے متعلق بہت سے احکام بیان فرمائے گئے ہیں جن میں عبادت سے لے کر معاشرت، خاندانی امور اور حکمرانی سے متعلق بہت سے مسائل داخل ہیں۔ یہ سورت مدنی ہے اور اس میں 286 آیتیں اور 40 رکوع ہیں

Category

📚
Learning
Transcript
00:00اور مومنوں مشرق عورتوں سے جب تک ایمان نہ لائیں نکاح نہ کرنا
00:04کیونکہ مشرق عورت خواہ تم کو کیسی ہی بھلی لگے
00:08اس سے مومن لانڈی بہتر ہے
00:10اور اسی طرح مشرق مرد جب تک ایمان نہ لائیں
00:13مومن عورت کو ان کی زوجیت میں نہ دینا
00:15کیونکہ مشرق مرد سے خواہ وہ تم کو کیسا ہی بھلا لگے
00:19مومن غلام بہتر ہے
00:21یہ مشرق لوگوں کو دوزک کی طرف بلاتے ہیں
00:24اور خدا اپنی مہربانی سے بہش اور بخشش کی طرف بلاتا ہے
00:28اور اپنے حکم لوگوں سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے
00:32تاکہ نصیحت حاصل کریں