Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago
کولگام (دین عمران) : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ دیوسر علاقے کے اکہال نامی ایک مضافاتی جنگلات میں گزشتہ شام دیر گئے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔  جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے جنگلاتی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔ ذرائع کے مطابق چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا جو انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔آپریشن کے دوران رات بھر وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فوج نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اب تک کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے۔‘‘

Category

🗞
News
Transcript
00:00Okay, thank you.

Recommended

1:16
ETVBHARAT
5/24/2025