جموں : سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر جھجر کوٹلی، ادھمپور کے نزدیک ہفتہ کی صبح ایک مسافر بردار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ جموں کشمیر پولیس کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس (رجسٹریشن نمبر JKO2AT-2279) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شاہراہ پر الٹ گئی۔ بس میں مجموعی طور پر 20 کے قریب مسافر موجود تھے جن میں سے 11 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔