Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago


🌊 تفصیل:

پانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول اور بے مثال نعمت ہے۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے:
"وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ"
ترجمہ: "اور ہم نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا کیا۔" (سورۃ الانبیاء: 30)

ہمیں چاہیے کہ پانی کو بے احتیاطی سے ضائع نہ کریں۔ وضو، غسل اور دیگر روزمرہ امور میں اعتدال اور کفایت شعاری اختیار کریں۔ نبی کریم ﷺ نے دریا کے کنارے کھڑے ہو کر بھی پانی کے اسراف سے منع فرمایا، جو ہمیں اس کی اہمیت اور بچت کا درس دیتا ہے۔

آج کل پانی کی قلت ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اگر ہم آج احتیاط نہ برتیں تو آنے والی نسلوں کو اس کا نقصان بھگتنا پڑے گا۔ پانی کے درست استعمال سے نہ صرف ہم دین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں بلکہ ماحول کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔


1. #پانی_کی_قدر


2. #اسلامی_تعلیمات


3. #نعمت_الٰہی


4. #وضو_میں_احتیاط


5. #پانی_ضائع_نہ_کریں


6. #سنت_نبوی


7. #ماحولیاتی_تحفظ


8. #اسلام_اور_صفائی


9. #پانی_کی_اہمیت


10. #پانی_زندگی_ہے

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عن
00:05ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم مر بسعد و هو يتبضع
00:10فقال ما هادا صرف یا صعد
00:13قال افی البضوء صرف
00:16قال نعم و ان کنت علا نهر جار
00:19رواح وحمد
00:21حضرت عبداللہ بن عمر بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ سے روایتیں فرماتے ہیں
00:26کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر حضرت سعید رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس سے ہوا
00:32وہ اس وقت وضوء کر رہے تھے
00:35نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
00:38یہ اسراف کیسا ہے یا سعید یہ پانی کیوں ضائع کر رہا ہے
00:42وہ کہہ رہے لگے یا رسول اللہ وضوء میں بھی اسراف ہوتا ہے
00:45حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا
00:48جی ہاں اگرچہ تم نہر جاری یعنی ایسی نہر کے پاس ہو جس میں پانی جاری ہے
00:53وہاں بھی اگر وضوء کا پانی زیادہ استعمال کرو گے
00:57تو وہ اسراف ہی شمار ہوگا
00:58دوستو پانی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے
01:05اور ہر نعمت کے بارے میں قیامت والے دن سوال کیا جائے گا
01:11قرآن کریم میں کہا گیا
01:13کہ قیامت والے دن ہر نعمت کے بارے میں تم سے سوال کیا جائے گا
01:21اور پوچھا جائے گا
01:22یہاں حضور علیہ السلام نے حضرت سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا
01:27سعید یہ پانی ضائع کیوں کر رہے ہیں
01:30تو حضرت سعید رضی اللہ تعالی عنہ نے پوچھا
01:33یا رسول اللہ وضو تو نیکی کا کام ہے
01:37ظاہر نماز کے لئے وضو کرنا ہے
01:39تو کیا اس میں بھی کوئی فضول خرچی اسراف ہوتا ہے
01:41تو حضور علیہ السلام نے فرمایا
01:44ہاں بے شک جب آپ ضرورت سے زائد پانی استعمال کریں گے
01:48تو وہ اسراف ہی ہے
01:50چاہے آپ نہر کے کنارے بیٹھ کے بھی وضو کر رہے ہیں
01:53پھر بھی اتنے ہی پانی سے وضو کریں
01:55جتنا پانی وضو کے لئے استعمال ہونا چاہیے
01:59تو دوستو اس روایت میں ہمیں یہ بہت واضح پیغام مل رہا ہے
02:05کہ پانی کا ضائع کرنا
02:06وضو کے اندر غسل کے اندر
02:08اور باقی تمام امور میں جو ہمارے یہاں ضائع کیا جا رہا ہے
02:12برطن دھونے میں کپڑے دھونے میں
02:14دیگر امور میں
02:15یہ شریعت کی نظر میں انتہائی ناپسند لیدہ ہے
02:19لہذا ہمیں پانی ضائع کرنے سے بچنا چاہیے
02:23ظاہر ہے یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے
02:24اور آج کل کے حالات میں یہ تو بات زیادہ نکھر کے سامنے آ رہی ہے
02:28سوشل میڈیا کا دورہ ہر شخص کے سامنے ہے
02:30کہ پانی کی کس قدر قلت ہو رہی ہے
02:33تو اس لئے
02:35وضو کرتے وقت
02:36جب بھی ٹوٹی وغیرہ چلائیں
02:38تو بس جب آپ وضو کر رہے ہیں تو چلائیں
02:41ایسا نہ ہو کہ ٹوٹی چلا کے بیٹھ گئے
02:42ساتھ والے سے باتیں کرنے لگے
02:44اسی طرح کوشش یہ کریں
02:46کہ کسی برطن میں پہلے سے پانی لے لیں
02:48اگر ایسا ممکن ہو
02:50تو یہ سب سے بہترین صورت ہوگی پانی بچانے کی
02:53کہ آپ کسی برطن میں پہلے پانی لے کے
02:55اس برطن سے وضو کریں
02:56کہ آپ کو پتا ہو کہ میں نے اتنے پانی سے
02:59وضو کر لیا
03:00اسی طرح جب غسل کرنا ہو
03:02تو ایک برطن میں پہلے سے پانی لے لیں
03:04کسی طب وغیرہ میں
03:05تاکہ ہمیں پتا ہو کہ ہم نے اتنے پانی سے
03:08غسل کر لیا
03:09اسی طرح جب برطن وغیرہ دھوے جاتے ہیں
03:11تو مستقل نل چل رہا ہوتا ہے
03:14اور برطن دھوے جا رہے ہوتے ہیں
03:16کئی دفعہ
03:17بغیر کسی وجہ کے بھی چل رہا ہوتا ہے
03:19تو ان باتوں کا ہمیں خیال کرنا چاہیے
03:22کہ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے
03:24اور اس نعمت کو
03:25ضائع کرنے سے ہم سب کو بچنا چاہیے
03:28و سلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ

Recommended