پلوامہ: ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں مبینہ طبی لاپرواہی کی وجہ سے ایک مریض کی موت کے بعد عوام نے احتجاج کرتے ہوئے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق فاروق احمد راتھر نامی ایک شہری کی موت مبینہ طور طبی لاپرواہی اور وقت پر ایمبولنس مہیا نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔لواحقین کا الزام ہے کہ پیٹ درد کے علاج کے بعد مریض کو اسپتال میں علاج کے بعد واپس گھر بھیجا گیا، تاہم حالت بگڑنے پر اسے دوبارہ اسپتال لایا گیا اور اسپتال میں انجیکشن دیے گئے، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا، اور اسے سرینگر ریفر کیا گیا۔احتجاجیوں نے بتایا کہ بروقت ایمبولینس بھی دستیاب نہیں تھی، جس سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو مستحکم حالت میں ریفر کیا گیا اور ایمبولینس بھی وقت پر دستیاب تھی۔ تاہم، عوام مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔