Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 6/2/2025
جموں: جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس میں امرناتھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے اور ان کا استقبال کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ یاتری نواس میں مرمت، صفائی اور تزئین و آرائش کا کام زوروں سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو کر 9 اگست تک جاری رہے گی۔انتظامیہ یاتریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ صفائی، رہائش اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔  ڈویژنل کمشنر جموں کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں امرناتھ یاترا کے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا، جبکہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ باہمی تعاون سے یاترا کو کامیاب بنائیں۔  

Category

🗞
News
Transcript
00:00foreign
00:30foreign
01:00foreign

Recommended