پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سال 2016 میں منظور کیا گیا منی سیکرٹریٹ کا منصوبہ 9 سال بعد بھی نامکمل ہے۔ 7 کروڑ روپے منظور ہونے اور 2017 میں کام شروع ہونے کے باوجود منی سیکریٹریٹ کی عمارت تکمیل سے کوسوں دور ہے۔ اور ویران پڑی یہ نا مکمل عمارت اب اب آوارہ کتوں اور مویشیوں کی آماجگاہ بن چکی ہے۔مقامی باشندے تعمیری کام میں تساہل پسندی پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ترال کے نزدیکی علاقے اونتی پورہ میں بعد میں شروع ہونے والی ایسی ہی عمارت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ترال کا منصوبہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے۔