Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago
سفید لباس پہننے کی فضیلت | Sunnat e Nabwi | White Clothes in Islam

اسلام میں سفید لباس کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے سفید کپڑوں کو پاکیزہ اور خوبصورت قرار دیا اور ہمیں ترغیب دی کہ ہم سفید لباس پہنیں اور اپنے مرحومین کو بھی اسی میں کفن دیں۔

اس ویڈیو میں ہم سیکھیں گے:

✅ سفید لباس کی دینی حیثیت
✅ جنتیوں اور فرشتوں کا لباس کیسا ہوگا؟
✅ سفید کپڑوں سے دل کو روحانی سکون کیوں ملتا ہے؟
✅ سادگی، حیا، اور عاجزی کا پیغام
✅ سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی کا خوبصورت انداز


---

📖 حدیثِ مبارکہ:
"سفید کپڑے پہنا کرو، کیونکہ یہ زیادہ پاکیزہ اور خوبصورت ہوتے ہیں، اور اپنے مردوں کو انہی میں کفن دیا کرو۔"
(سنن ابی داود: 4061)


---

📌 ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں:
اسلامی معلومات، سنتیں، اذکار، اخلاقیات، اور روحانی سکون کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکون کو دبائیں تاکہ نئی ویڈیوز کی اطلاع فوراً ملے۔


---
#hafizmehmood
#WhiteClothes #IslamicDress #Sunnat #SimplicityInIslam #Purity #IslamicReminder #Hadith #WhiteDress #SunnahOfProphet #PeacefulLife


---

📢 کمنٹس میں بتائیں:
کیا آپ سفید لباس کو سنت سمجھ کر پہنتے ہیں؟ اپنی رائے ضرور دیں۔


---

✅ نوٹ:
یہ ویڈیو صرف اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس کا مقصد کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں، بلکہ محبت، علم اور دین کا پیغام پھیلانا ہے۔

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:09البسوا من ثیابكم البیاض فإنها من خیر ثیابكم
00:15رواہ ابو داود
00:17نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:21سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارا بہترین لباس ہے
00:26سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتی ہیں
00:44کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ ابن نوفل کے بارے میں پوچھا گیا
00:50کہ ان کا آخرت میں کیا حال ہوگا
00:54تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا
00:58اُریتُهُ فِي الْمَنَامُ وَعَلَيْهِ ثِيَابٌ بِیضٌ
01:02وَلَوْ كَانَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ لَكَانَ عَلَيْهِ لِبَاسٌ غَيْرُ ذَلِكٌ
01:07کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے
01:09کہ ورقہ ابن نوفل کے اوپر سفید رنگ کا لباس تھا
01:13اس سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ وہ جنتی ہیں
01:16کیونکہ اگر وہ جہنمی ہوتے
01:18تو سفید کے علاوہ کوئی رنگ ہوتا
01:20تو اسے یہ معلوم ہوا
01:22کہ سفید لباس اہلِ جنت کا لباس ہے
01:26اسی طرح سفید لباس وہ فرشتوں کا لباس بھی ہے
01:30حضرتِ سعید بن ابی وقاس رضی اللہ تعالیٰ نے فرماتے ہیں
01:34رَأَيْتُ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
01:38وَعَنْ شِمَالِهِ يَوْمَ اَحُدْ
01:40میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں احد کے دن
01:43دو لوگ ان کو لڑتے ہوئے دیکھا
01:46کہ ان کے کپڑے علیہما ثیاب بیز
01:49وہ سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے
01:52اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کر رہے تھے
01:55نہ تو میں نے ان کو پہلے کبھی دیکھا
01:58اور نہ ہی میں نے ان کو اس کے بعد کبھی دیکھا
02:00یعنی وہ جبریل اور مکائل تھے
02:03جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
02:05سفید کپڑے پہنے ہوئے حفاظت کر رہے تھے
02:07دوستو ان روایات سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی
02:12کہ سفید کپڑے پہننا
02:14وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود بھی پسند تھا
02:18اور حضور نے امت کو بھی سفید کپڑے پہننے کی تلقین فرمائی ہے
02:22اور سفید کپڑا وہ فرشتوں کا لباس بھی ہے
02:25اور اہل جنت کا لباس بھی ہے
02:27اس لئے ہم سب کو عام دنوں میں بھی
02:30سفید کپڑے پہننے کا احتمام کرنا چاہئے
02:32اور خاص طور پر محرم الحرام میں بھی
02:35سفید کپڑے پہننے کا خاص طور پر احتمام کرنا چاہئے
02:39وسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended