سفید لباس نہ صرف ایک خوبصورت ظاہری انتخاب ہے بلکہ اس کی اہمیت روحانی، طبی اور سماجی پہلوؤں سے بھی بہت گہری ہے۔ اسلام میں سفید رنگ کو طہارت، سادگی اور عاجزی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "سفید کپڑے پہنو، کیونکہ یہ سب سے بہتر لباس ہیں، اور اپنے مُردوں کو انہی میں کفن دو۔" (ابوداؤد)
1. روحانی پاکیزگی کی علامت: سفید لباس انسان کو یہ یاد دلاتا ہے کہ جیسے لباس صاف ہے، ویسے ہی دل و نیت کو بھی پاک رکھنا چاہیے۔
2. آخرت کی یاد دہانی: کفن ہمیشہ سفید ہوتا ہے۔ یہ لباس ہمیں موت اور آخرت کی تیاری کی یاد دلاتا ہے، کہ دنیا عارضی ہے اور اصل مقام آخرت ہے۔
3. سادگی اور انکساری: سفید لباس فخر و غرور کے بجائے سادگی اور انکساری کو فروغ دیتا ہے، جو اسلامی معاشرے کی بنیادی اقدار ہیں۔
4. طبی فوائد: سفید رنگ دھوپ کی تپش کم جذب کرتا ہے، اس لیے گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور پسینہ کم کرتا ہے۔
5. وحدت اور برابری کا پیغام: حج اور عمرہ کے دوران سب ایک جیسے سفید لباس (احرام) میں ہوتے ہیں۔ یہ دنیاوی امتیازات کو مٹاتا ہے اور مساوات کی تعلیم دیتا ہے۔
6. نفسیاتی سکون: سفید رنگ دیکھنے والے کو ذہنی سکون اور تازگی دیتا ہے، اور غصے یا پریشانی کو کم کرتا ہے۔
7. عبادت میں سنجیدگی: نماز، جمعہ یا عید کے دن سفید لباس پہننا سنت ہے، جو عبادت کے ادب اور سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
8. صفائی کی پابندی: چونکہ سفید جلدی گندا ہوتا ہے، اس لیے اسے پہننے والا خود بخود صفائی کا زیادہ خیال رکھتا ہے۔
9. دل کو نرم کرنے والا لباس: سفید لباس پہننے سے دل میں نرمی، عاجزی اور خدا کی یاد بڑھتی ہے۔
10. سنت کی پیروی: سفید لباس کو ترجیح دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، اور سنت پر عمل باعثِ برکت ہے۔
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن سعد رضی اللہ تعالی عنہ قال رائیت عن یمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعن شمالی یوم احد رجلین علیہما ثیاب بیاض ما رائیتوہما قبل ولا بعد یعنی جبریل ومیکائیل علیہما السلام رواہ مسلم حضرت سعد رضی اللہ تعالی نے بیان فرماتے ہیں کہ میں نے احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں اور بائیں دو آدمیوں کو دیکھا
00:30وہ سفید لباس میں ملبوس تھے نہ میں نے ان کو اس سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ ہی کبھی بعد میں پھر بیان کیا کہ وہ جبریل ومیکائیل تھے دوستو سفید لباس کی اہمیت کو فضیلت کو بیان کیا جارہا ہے اس رواہت سے ہمیں یہ معلوم ہو رہا ہے کہ سفید لباس فرشتوں کا بھی پسندیدہ لباس ہے اور وہ جب بھی کبھی لوگوں کو نظر آتے ہیں تو ان میں سفید لباس کے ساتھ نظر آتے ہیں
00:56اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسری روایت ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ نہ بیان فرماتے ہیں سوئل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن ورقہ
01:04نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ورقہ ابن نوفل کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کا ان کے بارے میں کیا خیال ہے
01:10نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مبارک خواب بیان کیا فرمایا
01:15اور اگر وہ اہل نار میں سے ہوتے یعنی جہنمیوں میں سے ہوتے تو ان کے اوپر کسی اور ننگ کا لباس ہوتا
01:32تو اس روایت سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ عالم مثال میں عالم رؤیہ میں اگر کوئی سفید لباس کو کسی کو پہنا ہوا دیکھے خاص طور پر وہ جو دنیا سے چلے گئے ہیں
01:43تو وہ جنتی ہونے کی تعبیر ہے
01:45تو سفید لباس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ لباس ہے
01:50حضور نے اس کے احتمام کا حکم دیا ہے
01:53اس کے ساتھ ساتھ یہ فرشتوں کا لباس ہے اور عالم مثال میں یہ جنتی ہونے کی علامت ہے
01:59ہم سب کو جہاں تک ممکن ہو سکے سفید لباس کی کوشش کرنی چاہیے