Khairpur Mirs: Kidnap Woman Has Been Found After Over Drugged in Hospital

  • 2 years ago
خیر پور مِیرس (صدام گُل مہرانی، میڈیا رپورٹر) — گاؤں بہرام ملاح سے 2 ماہ قبل اغوا ہونے والی شادی شُدہ خاتون ”رشیدن ملاح“ منظرِ عام پر آگئی۔
تھانہ سوراہ کے گاؤں بہرام ملاح کی رہائشی ”رشیدن ملاح“ انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی ہے۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“ نے خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شادی شدہ خاتون نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان جوبدار غلام قنبر ملاح، غلام سرورملاح، الٰہی بخش ملاح اور رمضان ملاح نے اُسے اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ناحق قید میں رکھا تھا۔
رشیدن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بندوق کی نوک پر میرے باپ کا گھر لوٹ لیااور مجھے اغوا کر لیا۔ ملزمان مجھے مختلف علاقوں میں رکھتے اور نشہ دئے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا تے تھے۔ رشیدن کے مطابق مسلسل نشہ اور تشدد کے باعث وُہ بہت بیمار پڑ گئی جس کے باعث ملزم اُسے پنجاب کے ایک ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جس کے بعد رشیدن نے اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جو اُسے وہاں سے اپنے گھر لے آئے۔
رشیدن نے پاک ایشیا ویب چینل کو بتایا کہ ملزمان اُسے اور اُس کے رشتہ داروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور اس معاملے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُسے اور اُس کے لواحقین کو تحفظ فراہم کریں۔

Category

🗞
News

Recommended