KHAIRPUR MIRS PAKasia Web Channel Exposes Device Mafia Corruption In BISP
  • 2 years ago
خیرپورمِیرس (صدام گُل مہرانی، میڈیا رپورٹر)—پاک ایشیا ویب ٹی-وی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں بیواؤوں اور مستحق افراد کے پیسے ہڑپ کیے جانےکا سکینڈل بے نقاب کر دیا۔ چونڈکو شہر میں ایک طرف برساتی پانی اور سیلاب کی وجہ سے بہت سے لوگ بےگھر ہوئے وہیں دوسری جانب بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے ڈیوائس مافیا 2ہزارسے 3ہزارروپے کی بدعنوانی زوروشور سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“نے مافیا کی بدعنوانی سے پردہ اُٹھاتے ہوئے خبر سے آگاہ کیا ہے کہ چونڈکو شہر میں ڈاک خانہ کے قریب قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مرکز پر غریب و سیلاب سے متاثرہ افراد پر مُلک دشمن، عوام دشمن ظالموں کا ظُلم کم نہ ہو سکا۔ بی آئی ایس پی ڈیوائس مافیا نے غریب اور نادار لوگوں کے حق کا پیسہ بے ایمانی سے سرعام کاٹ کر غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور مِیرس نے اعلان بھی کیا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں سے کسی قِسم کی مالی بدعنوانی نا کی جائےمگر اِس کے باوجود غریب عوام کی خوشیوں سے کھیلنے والے درندوں نے کرپشن کا کھیل جاری رکھا ہوا ہے اور حالیہ قدرتی آفات کے باوجود اپنا نامہِ اعمال درُست کرنے کی بجائے بینک بیلنس میں چوری کا پیسہ جمع کر کے جہنم کے راستے پر گامزن ہیں۔

ایسی صورتِ حال میں پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کو جب ڈیوائس مافیاکے خلاف شکایات موصول ہوئیں تو ٹیم پاک ایشیا نے بدعنوانوں کو بے نقاب کرنے کا بِیڑہ اُٹھایا اورمیڈیا رپورٹر ”صدام گُل مہرانی“ٹیم کے ہمراہ ڈاک خانہ پہنچے تو ڈیوائس مافیا پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کی ٹیم کو دیکھ کر بھاگ نکلی۔پاک ایشیا ویب چینل نے موقع پر موجود افراد سے معاملہ کی چھان بین کی تو متاثرین نے بتایا کہ ایک تو ہم مسلسل بارش، حبس، گرمی، مہنگائی اور سیلابی تباہ کاریوں سے تنگ آ چکے ہیں اوپر سے ہمارے حق کے پیسے پر ناجائز ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں ہم حکومت، سندھ حکومت اور خاص کر انتظامیہ سے مدد کی اپِیل کرتے ہیں کہ خدارا ہم اس وقت مشکل میں گھِرے ہوئے ہیں ہمیں مزید پریشانیوں میں مت دکھیلیں۔

میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل ”صدام گُل مہرانی“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈیوائس مافیا کے سرگرم اراکین میں ایاز شر، فیاض شر، عثمان شر، متل بنبرو کے نام شامل ہیں جبکہ 1 شخص جو خاصخیلی ذات سے تعلق رکھتا ہے کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
—————————————
#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #BreakingNews #NewsUpdate #BISP #Corruption #DeviceMafia #BenazirIncomeSupportProgram #Sindh #BISPcorruption #CorruptionInPakistan

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_31.html
Recommended