DAHARKI The Hospitals Were Filled With Patients Due To Diseases After The Rains

  • 2 years ago
ڈہرکی (میڈیا رپورٹر، علی رضا) شہر بھر میں بارش کے بعد ملیریا، ڈائیریا اور گیسٹرو نے پنجے گاڑ دیئے۔سول ہسپتال سمیت شہر کے تمام ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر نے بارش کے بعد بیماریوں کی وجہ سے شہریوں میں پھیلانے والی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیبارٹریز پر بھی ملیریا کے ٹیسٹ کروانے کے لیے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہےاور مالکان نے ٹیسٹ کی فیسیں بھی بڑھا دی ہیں۔

جبکہ شہر بھر میں حالیہ بارشوں کا جمع پانی نہیں نکالا گیا جس سے لوگوں میں تیزی سے بیماریاں پھیلنے لگ گئی ہیں۔ محکمہ صحت بھی تعلقہ ہسپتال میں ادویات سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

پاک ایشیا ویب چینل کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گیسٹرو اور ڈائریا کے 20 سے زائد مریض علاج کے لیے پہنچےہیں۔

سِول ہسپتال ذرائع کے مطابق سِول ہسپتال میں عام دنوں میں 4 سو مریضوں پر مشتعمل او پی ڈی ان دنوں 7 سو سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد بارش کی وجہ سے جمع ہونے والا پانی نکالا جائے تاکہ مزید شہری مزید بیماریوں کی لپیٹ میں آنے سے بچ سکیں۔

Category

🗞
News

Recommended