ایک بزرگ کسی بادشاہ کو زور زور سے ڈانٹنے لگے، تو اس نے کہا: "حضرت! آپ موسیٰ علیہ السلام سے بڑے نہیں ہیں، اور میں فرعون سے گھٹیا نہیں ہوں۔ جب اللہ نے موسیٰ جیسے نبی کو فرعون جیسے کافر کے پاس بھیجا تھا، تو اس سے بھی نرمی سے بات کرنے کی ہدایت دی تھی: ﴿فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهُ يَتَذَكَّرُ أَوْ يَخْشَى﴾ تو آپ مجھے اتنی شدت و سختی سے کیسے کہہ سکتے ہیں؟ کیا میں فرعون سے بھی گیا گزرا ہوں، اور آپ موسیٰ سے بھی فائق ہیں؟!"