Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 6/18/2025
میری موت کو میرے لیے آسان بنا دے۔ اے میرے رب
میرا خاتمہ ایمان پر فرما۔
میں تیری پناہ میں آتا ہوں کہ شیطان میرے آخری وقت میں مجھے گمراہ نہ کرے۔
اے میرے رب! مجھے قبر کی تنہائی اور اس کے عذاب سے بچا۔
مجھے اپنی امان میں لے لے۔
یا اللہ! قیامت کے دن کی گھبراہٹ سے پناہ عطا فرما،
اور مجھے اپنے عرش کا سایہ نصیب فرما۔
یا اللہ! اے رحمان، اے رحیم، اے کریم!
قیامت کے دن جب تیرے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہیں گے:
"یا امتی، یا امتی" تو مجھے یہ آواز سننے کی سعادت عطا فرما۔
مجھے کوثر کا وہ جام عطا فرما جو تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے ملے،
اور میری پیاس ہمیشہ کے لیے بجھا دے۔
اے عزت اور کرم والے رب!
جب میں تیرے سامنے پیش ہوں،
تو میرا حساب آسان بنا دینا۔
میرے گناہوں کو لوگوں سے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے چھپا لینا۔
مجھے معاف فرما دینا،
اور میرا نور مکمل فرما دینا۔
یا اللہ! مجھے پل صراط سے سلامت گزار دینا،
اور جہنم کی آگ کو مجھ پر حرام کر دینا۔
یا اللہ! اے عزت والے رب!
مجھے وہاں پہنچا دینا جہاں جنت کے دروازے کھل رہے ہوں،
جہاں حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل تھامے جنت میں جا رہے ہوں،
جہاں خوشیاں ہو رہی ہوں۔
میرے اہل و عیال، رشتے دار، دوست،
اور یہ دعا پڑھنے والے،
اور جن سے بھی میری ملاقات ہوئی،
ہم سب کو وہاں اکٹھا فرما،
جہاں نہ کوئی غم ہو، نہ درد، نہ تھکن، نہ پریشانی۔
اے رب! تجھے تیری ربوبیت کا واسطہ،
ہمیں جنت کے مشروب: رحیق المختوم، زنجبیل اور تسنیم سے محروم نہ فرمانا۔

Category

📚
Learning
Transcript
00:00My death can be easily made by me.
00:02Did you see my father inouечение?
00:05I am your son.
00:07I am your son in the last time.
00:08I am my son.
00:10I am your son.
00:10Me your son.
00:11My wife, my son, I am.
00:13My son, I am your son.
00:15You Allah,
00:16my son, my son, I am your son.
00:18And I have a creator i hell.
00:20You Allah,
00:21Ey rahmat,
00:22Ey rahim,
00:23Ey karim.
00:24Kyayamahe did in the day
00:25when you are the Most Shalli.
00:26O Allah.

Recommended