*دنیا میں اللّٰــــــہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت زندگی ہے،* *زندگی کے ہر لمحے کی قدر کرنا سیکھیے،* *اپنی زندگی کے رنگوں کو کسی دوسرے کی وجہ سے پھیکا یا بے رنگ مت کیجیے،* *کبھی کسی ایک شخص،ایک فیصلے یا حادثے کے پیچھے اپنے آپ کو کمزور یا ختم مت کیجیے،* *کہ یہ اللہ تعالی کی عظیم نعمت کی بدترین ناشکری ہے، یہاں سب مسافر ہیں،* *ہمیشہ کا ساتھی کوئی بھی نہیں،* *ہم سب ایک دوسرے کی جدائیاں اور رخصتیاں ہیں،* *ہر کوئی اپنے وقت پر اپنی* *اگلی منزل کے لیے اپنے سٹاپ پہ* *اترتا جائے گا،* *جو ملے اسے مسکرا کر ملیے،* *جو بچھڑے اسے دعا دیتے رہیے،* *اللہ رب العزت ہم سب کو ہمیشہ ہدایت کا نور اور دل کا سکون عطا فرمائے رکھے۔ آمیـــــــن یا رب العـــــٙـــالمـــِـــــین*❣🤲🏻