The reign of Ghiyasuddin Muhammad Ghori | غیاث الدین محمد غوری کا عہد حکومت

  • last month
The reign of Ghiyasuddin Muhammad Ghori | Ghiyasuddin Muhammad Ghori | A journey from captivity to Sultani | Conquests of Sultan Ghiyasuddin | Ghori Empire | History



غیاث الدین محمد غوری کا عہد حکومت | غیاث الدین محمد غوری | قید سے سلطانی تک کا سفر | سلطان غیاث الدین کی فتوحات | سلطنت غوریہ | غوری سلطنت | تاریخ

غیاث الدین محمد غوری کا عہد حکومت

غیاث الدین محمد بن سام غوری سلطنت کا حکمران تھا۔ وہ 1163ء میں تخت نشین ہوا اور 11 فروری 1203ء تک مسلسل تخت غوری پر متمکن رہا۔ غیاث الدین محمد کے زمانہ میں غوری سلطنت کی حدود گرگان سے لے کر بنگال تک پھیل چکی تھیں۔ سلطان غیاث الدین محمد کا نام محمد بن سام ہے۔ لقب سلطان المعظم غیاث الدنیاء وَ الدین قسیم امیر المومنین ہے۔ کنیت ابو الفتح ہے۔ اِن کی والدہ اِنہیں ازراہِ محبت  "حبشی"  کہا کرتی تھیں غیاث الدین محمد کی پیدائش  1139ء میں صوبہ غور میں ہوئی اُس کے والد بہاء الدین سام تھے جو 1149ء میں  غوری سلطنت کے بادشاہ کی حیثیت سے حکمرانی کر رہے تھے 1149ء میں جب غیاث الدین محمد کے والد بہاء الدین سام کا انتقال ہوا تو اُس کے چچا علاء الدین حسین  نے اُسے اُس کے چھوٹے بھائی معز الدین (جو بعد ازاں شہاب الدین غوری کے نام سے مشہور ہوا) کے ہمراہ قید کر دیا اور خود بادشاہ بنا1161ء میں علاء الدین حسین فوت ہوا تو اُس کا بیٹا سیف الدین محمد تخت نشیں ہوا تو اُس نے غیاث الدین محمد اور اُس کے چھوٹے بھائی معز الدین شہاب الدین غوری  کو قید سے آزاد کر دیا۔ 1163ء میں  سیف الدین محمد بھی فوت ہوا تو غوری اُمرائے حکومت نے غیاث الدین محمد کو تخت نشین کر دیا۔ اُس وقت غیاث الدین محمد کی عمر فقط 24 سال تھی

Recommended