Hasad Kya Hai Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
حسدکیا ہے
سب سے پہلا شرتکبرکی صورت میں حضرت آدم علیہ السلام کے سامنے آیا اوراس کا دوسرا پہلو حسد کی شکل میں۔ شیطان نے کہا میں اتنا عبادت گزار اوریہ بندہ (آدم) میری آنکھوں کے سامنے بنا جس کوآدم کہا اوراس کے بارے میں حکم دیا جارہا کہ اس کواعلیٰ بناؤ اس کو افضل بناؤ یعنی سجدہ کرو، تکبرپہلاگناہ ہے اوراس کے بعدجو گناہ ہوا وہ حسد ہوا۔ یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں نے جو گناہ کیاوہ حسد کی بناء پرکیا ۔ اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو بہت زیادہ حسن وجمال دیا تھا۔ اورکائنات میں جو سب سے پہلا قتل ہوا ہابیل اورقابیل کا اس کی بنیاد بھی حسدتھا۔ بعض کتابوں میں لکھا ہے اس کی بنیاد عورت تھی ،۔ اس کی بنیادحسدتھی۔
حسدکیاہے اگرکسی کواللہ جل شانہ نے نعمتیں دی ہیں توان نعمتوں کوبرداشت نہ کرپانا حسد ہے۔ تھوڑا سا ذہن کو بدلنے کامزاج ہے۔ یہ نعمتیں اللہ جل پاک شانہ نے اس کو دی ہے میرا سگا بھائی ہے، میراکولیگ، میرا رشتہ دار، میرا محلہ دار ہے، جو کریم اس کو دے سکتا ہے وہ مجھے بھی دے سکتا ہے اگراس نے نہیں دی تو اس کے نہ دینے میں کوئی خیرہوگی۔