14 August Ka Paigam Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
14 اگست کاپیغام
یہ جو 14اگست کوپاکستان کانظام بنا۔ یہ اصل میں پاک لوگوں کا ملک ۔ پاک کون، جوکینے سے پاک ہوں، جوبددیانتی سے پاک ہوں، جو بغض سے پاک ہوں،جو فرقہ وارانہ سوچ اورنسلی تعصب سے پاک ہوں۔ جن کے مزاجوں میں امن ہو، ایمان ہو۔ جن کے ارادوں میں سلامتی ہو، اسلام ہو۔ پرستان، ایسی جگہ جہاں پریاں رہتی ہیں۔ بیمارستان، ایسی جگہ جہاں بیماررہتے ہوں۔ پاکستان، ایسی جگہ جہاں پاک لوگ رہتے ہیں۔ جوملاوٹ سے پاک، جن کی نظریں ملاوٹ سے پاک، جن کی سوچیں ملاوٹ سے پاک۔ پاک لوگ،جواپنی زندگی دیانت، صداقت سے گزاریں گے۔ جن کی طبیعتوں میں کینہ ، بغض نہیں ہوگا، نفرتوں سے پاک ہوں گے۔ جن کے قدم قدم پہ امن اورایمان ہو گا، وہ پاک لوگ۔اگریہ پاک بنناہے تو اس کے لیے اسلام ہے۔ اس کے لیے ہمیں جو ٹائٹل ملا ، پاکستان کامطلب کیالا الہ الااللہ وہ یہی ملا۔ پاکستان بنانے میں جس شخصیت نے کردار اداکیا وہ محمدعلی جناح تھا۔ محمدساری کائنات میں امن کاپیامبرہے۔ اورعلی امن اورشجاعت کے بہترین آئیڈیل ہیں۔ کتنے اگست گزرگئے ہم نے اپنا محاسبہ نہ کیا، بلکہ یہ مطالبہ کرتے رہے کہ اپنے صوبے پہ، اپنے علاقے پہ، اپنے جسم پہ، شریعت نفاذ کر۔ نہیں ،شریعت سب سے پہلے میرے اپنے جسم پہ سجے گی۔ میرے اپنے گھرپہ سجے گی، اپنی سوچوں پہ سجے گی۔ میرے اپنے کاروبارپہ سجے گی، میرے اپنے لین دین پرسجے گی۔ میرا اپنازندگی کانظام بچوں کے ساتھ ہے ، بیوی کے ساتھ ہے، ساس کے ساتھ ہے، اس میں شریعت سجے گی۔ اورشریعت ساری کی ساری امن کانام ہے، ایمان کانام ہے۔ ساری کی ساری شریعت اس چیز کانام ہے کہ میری ذات سے کسی کوتکلیف نہ پہنچے بلکہ راحت پہنچے، اس چیزکانام شریعت ہے کہ میری ذات سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے راحت پہنچے ، آسانی پہنچے۔