Zikar Muraqba - Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
ذکرومراقبہ
ساری کائنات، اللہ کے سوا سب مخلوق ہیں ۔اللہ خالق ہے اور جو دل میں لاہے یہ سارا لا مخلوق کا ، گناہوں کا، نافرمانیوں کا ، اللہ کے علاوہ محبت کا، یہ سارا لا ہے ، سب لا ہے۔ ہم نے تصوریہ کرنا ہے کہ لا الہ، سارا لا نکلا اور الااللّٰہ آیا ۔ نفی اثبات کا پانی ملیا۔ لاالہ نفی اور الااللّٰہ اثبات۔ پورے تصورکے ساتھ، پورے دھیان کے ساتھ، پوری توجہ کے ساتھ۔ لا الہ الا اللّٰہ اس درد کے ساتھ۔ پھر الااللّٰہ ، پھر اللہ، پھراللہ ھواس کیفیت کے ساتھ اور آخرمیں مراقبہ کرنا ہے۔اس تصورکے ساتھ کہ عرش سے اللہ جل شانہ کا نور میرے دل پرآرہا ہے اور میرا دل اللہ اللہ کہہ رہا ہے اور مراقبے میں ان لفظوں کو دل سے کہنا ہے زبان سے نہیں۔ذکرزبان کی عبادت ہے اور مراقبہ دل کی عبادت ہے ۔