#noha #MolaSajjad #IrfanHaider Uth Ja Mere Sajjad (as) | Irfan Haider | Mola Sajjad (as) | اُٹھ جا میرے سجاد (ع) | 2025/1447 #noha #MolaSajjad #IrfanHaider #YaZainab اُٹھ جا میرے سجادؑ ہائے سجادؑ۔ہائے سجادؑ۔ہائے سجادؑ شامِ غریباں ،جلتے خیمے اُٹھتا دُھواں عون ؑ و محمد ؑ کی ماں ؐ آئی سجادؑ کے خیمے میں کہا شانہ ہلا کر رُوتے ہوئے آباد رہے گی کرب و بلا2x چل شام کریں آباد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ اُٹھ جا میرے سجادؑ۔ میرا ماںجایا نہیں آیا سُن زینب ؐ کی فریاد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
اماں ؐ کا ہاتھ گلے پر تھا دُور سے دیکھا تھا میں نے (ہائے) مقتل میں سوکھی گردن پر جب شمر نے تیراں وار کئے وہ بھائی ؑ میرا ۔ واویلا ۔ مارا گیا پیاسہ ۔ واویلا جس بھائی ؑ پر قربان ہوئی 2x پیاسی میری اولادؑ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
خیموں میں ہی جل جائے نہ خیموں سے نکل جائیں باہر (ہائے) کیا حکم ہے تیرا زینب ؐ کو اک بار بتا دے تو اُٹھ کر نہ قاسمؑ ہے نہ اصغرؑ ہے عباسؑ ہے اور نہ اکبرؑ ہے بس تیرا سہارا ہے ہم کو 2x بھیا شبیرؑ کے بعد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
یہ شامِ غریباں ہے بیٹا ؑ تیری پہلی شام امامت کی (ہائے ) تیری سالاری میں شام تلک کرنا ہے سفر بن کر قیدی نہ محمل ہے نہ ھودج ہے نہ لشکر کی وہ سج دھج ہے جب ہاتھ بندھیں گے گردن سے غازیؑ آئے گا یاد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
بے مقنع و چادر ناقت سے ہمیں جانا ہے سجادؑ جہاں (ہائے ) اے لعلؑ سنو کیسے ہوگا ساداتؑ کا استقبال وہاں بازار میں آنے سے پہلے رُوکیں گے ہمیں دروازے پہ گلیوں کو سجایا جائے گا 2x نئے ہوں گے ستم ایجاد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
سجادؑ تیری معصوم بہن ؐ ظالم کے طماچے کھائے گی (ہائے) مانگے گا کنیزی میں حاکم دربار میں جب وہ جائے گا مرجائے گی دُرّے کھا کھا کر زندان میں اس کو دفنا کر تجھے رُونا ہے چالیس برس2x نہ ہوں گے کبھی ہم شاد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ
از شام ازشام ازشام سُنا اور آنکھیں کھولیں عابد ؑ نے (ہائے) زینب ؐ نے کہا اے ذیشان ؔ و عرفان سہارا دیتے ہوئے مقتل میں پڑے اُن لاشوں کا چہلم کرنے اُن پیاسوں کا آئیں گے دوبارہ کرب و بلا2x جب ہوںگے ہم آزاد ۔ اُٹھ جا میرے سجادؑ ہائے سجادؑ