ہمیں فخر ہے آپ پر آپ کی عظمت پر، آپ کے حوصلوں پر آپ وہ ولولہ ہیں جو رکاوٹوں کو مات دیتے ہیں آپ وہ عزم ہیں جو حوصلوں کو نئی اڑان بخشتے ہیں آپ سے ہے پاکستان، آپ ہیں فخرِ پاکستان آپ کا جنون، آپ کی لگن اور آپ کی ہمت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ!!
14 اگست کا یہ دن ان جانبازوں کے نام جو ہر مشکل کے سامنے سر اٹھا کر کھڑے ہوتے ہیں یہ غازی، یہ تیرے پُراسرار بندے جنہیں تُو نے بخشا ہے ذوقِ خدائی۔ دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا، سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی۔