واپڈا کی لاپرواہی، زنگ آلود کھمبا موت کا پروانہ بن کر جھولنے لگ گیا

  • 2 years ago
سرگودہا — (میڈیا رپورٹر)بجلی کا کھمبا زنگ آلود ہونے کے باعث ایک طرف جھک گیا۔ درخواست لکھ کر خطرے سے آگاہ کرنے کے باوجود واپڈا نےکسی قسم کا نوٹس نہیں لیا۔

سلطان ٹاؤن میں زنگ لگنے سے بجلی کے کھمبے کی بنیادیں کمزور ہو گئیں جس کے باعث کھمبا ایک طرف جھک گیا ہے اور آندھی، طوفان یا تیز ہوا چلنے کے باعث کسی وقت بھی گِر سکتا ہے جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ بھی لاحق ہے۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”آکاش کھوکھر“ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زنگ لگنے سے بجلی کے کھمبا کی 3ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں ۔ سلطان ٹاؤن کی عوام واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے مگر اُن کی کوئی سنوائی نا ہو سکی ۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس بجلی ٹاور کے گرنے سے جانی نقصان بھی ہو سکتا ہےجس کے ذمہ دار واپڈا والے ہوں گے۔ لوگوں نے میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب چینل کو بتایاکہ ہم واپڈا ایکسئین کے پاس بھی درخواست لکھ کر گئے اور ایس ڈی او کے پاس بھی گئے مگر کسی نے بھی ہماری درخواست پر توجہ نا دی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیسکو دفتر بھی اپیل کی مگر وہاں کی انتظامیہ نے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا ۔سلطان ٹاؤن کے رہائشیوں نے پاک ایشیا کو بتایا کہ وہ علاقہ کے ایم پی اے چوہدری حامد حمید کے پاس بھی گئے پر وہ بھی کچھ نہ کر سکے ۔

اہل علاقہ سلطان ٹاؤن نے اعلیٰ حکام سے اپِیل کی ہے کہ واپڈا اور متعلقہ اداروں کی لاپرواہی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو گلی میں کھیلتے ہیں ایسے میں کوئی ناگہانی حادثہ ہو گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟

Recommended