شکارپور: 6 سالہ کمسِن بچہ نہر کنارئے کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے ڈوب گیا

  • 2 years ago
شکار پور (میڈیا رپورٹر) نواحی علاقےگاؤں محمد نواز کوہارو کے رہائشی بخش کوریج کا 6 سالہ بچہ نہر کنارئے کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے بیگاری کینال(نہر) میں ڈوب گیا۔ نہر میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش اپنی مدد آپ کے تحت جاری ہے۔

یونین کونسل میاں صاحب کے گاؤں محمد نواز کھوہارو میں 6 سالہ ارسلان بیگاری نہر کنارئے کھیلتےہوئے پاؤں پھسنلنے سے نہرمیں ڈوب گیا۔خبر سنتے ہی بچے کی گھر میں قیامت برپا ہو گئی۔ 6 سالہ معصوم بچے کی ماں دل دوز خبر سنتے ہی بے ہوش ہو گئی۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر غلام فرید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش کر رہے ہیں۔ مگر تمام تر کاوشوں کے باوجود اب تک بچے کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دوسری جانب ریسکیو ذرائع کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔