وہاڑی: ڈی پی او محمد طارق عزیز کی ہدایات پر جرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع بھر میں ناکہ بندی
  • 2 years ago
وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ڈی پی او محمد طارق عزیز کی ہدایات پر جرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کے سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں پہنچ گئے۔

ڈی پی او وہاڈی نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس، جعلی نمبر پلیٹس اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ پر فوکس رکھا جائے۔ منشیات، اسلحہ، ڈبل سوار، ٹرپل سوار موٹرسائیکل اور مشکوک افراد کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران فیملی، بچوں اور بزرگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ناکہ بندی پوائنٹس پر دوران چیکنگ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہری پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے پولیس سے تعاون کریں۔
Recommended