بھکر: سیوریج کا ناقص نظام ، گندہ پانی قدیمی قبرستان میں جمع ہونے لگا

  • 2 years ago
بھکر (میڈیا رپورٹر) قدیمی قبرستان سردار بخش میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے گندے پانی کا جوہڑ بن گیا ہے اور قبریں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گندے پانی کی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے اور قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے افراد مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور اپنے پیاروں کو دور سے فاتحہ اور دعا دے کر چلے جاتے ہیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر اشفاق احمد راں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ قبرستان کی گزر گاہ بھی گندے پانی میں ڈوب چکی ہے گاڑیوں کے گزرنے سے راہگیروں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔ گندا پانی جمع ہونے سے بچوں خواتين اور بزرگ افراد کو بہت مشکل کا سامنا ہے اور وہ قبرستان کی راہ گزر سے گزر نہیں سکتے۔

قبرستان کی قریبی آبادی میں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے قبرستان کے ساتھ بنایا گیا سیوریج نالہ اکثر بند ہو جاتا ہے اور پانے نالے سے نکل کر قدیمی قبرستان سردار بخش بھکر میں جمع ہو جاتا ہے جو ہفتوں تک جمع رہتا ہے اور خود خشک ہو جاتا ہے۔پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر اشفاق احمد راں کی رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی بھکر کا عملہ صفائی کو بار بار اطلاع کے باوجود بھی عملہ صفائی کام کرنے نہیں آتا۔میونسپل کمیٹی بھکر کے افسران بھی تمام صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہوتے۔میونسپل کمیٹی بھکر کی سینی ٹیشن برانچ مکمل طور پر ناکارہ ہو چکٕی ہے۔

شہر اکثر مقامات پر کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں گٹروں کے ڈھکن بند ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی گٹروں سے باہر ابل کر گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ عملہ صفائی ہفتوں صفائی کرنے نہیں آتا جس کی وجہ سے صفائی کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھکر اور کمشنر سرگودھا سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recommended