نوجوان نےبہن بھائی سےجھگڑے کی سبب نوجوان نےکھمبے پرچڑھ کرہائی وولٹیج تاروں ک پکڑ کرخودکشی کرلی

  • 2 years ago
ٹنڈوالہیار (میڈیا رپورٹر) — تھانہ بی سیکشن کی حدود گوٹھ بچل منگریو میں گھر سے ناراض نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ۔ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جب کہ اُسے بچاتے ہوئے اُس کا قریبی رشتے دار شدید زخمی ہو گیا۔جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گھر یلو تنازعہ کے سبب نوجوان نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کر لی۔ نوجوان کو بچاتے ہو ئے مزید 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ بی سیکشن پولیس نے لاش کواپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سِول ہسپتال منتقل کر دیا۔

20سالہ نوجوان امین ولد امیر بخش اوڈھ اپنے بہن بھائی سے جھگڑا کر نے کے بعد علاقے میں موجود بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور بجلی کا کر نٹ لگنے کے سبب نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے گھریلوں پریشانیوں سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اُٹھایا ۔ڈاکٹروں خودکشی کرنے والے نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرے نوجوان کا علاج جاری ہے

Recommended