‫دلیل صبح روشن ہے - Islamic Nasheeds of Iqbal By Darussalam‬

  • 8 years ago
طلوعِ اسلام
دلیل صبح روشن ہے #ستاروں کی تنک تابی
افق سے آفتاب ابھرا، گیا دور گراں خوابی
عروق مردۂ #مشرق میں خون #زندگی دوڑا
سمجھ سکتے نہیں اس راز کو سینا و فارابی
مسلماں کو #مسلماں کر دیا #طوفان مغرب نے
تلاطم ہائے دریا ہی سے ہے گوہر کی سیرابی
عطا #مومن کو پھر درگاہ حق سے ہونے والا ہے
شکوہ ترکمانی، ذہن ہندی، نطق اعرابی
اثر کچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے #بلبل!
"نوا را تلخ تر می زن چو ذوق نغمہ کم یابی"
تڑپ صحن چمن میں، آشیاں میں، #شاخساروں میں
جدا پارے سے ہو سکتی نہیں تقدیر سیمابی
وہ چشم پاک بیں کیوں زینت برگستواں دیکھے
نظر آتی ہے جس کو مرد #غازی کی جگر تابی
ضمیر لالہ میں روشن #چراغ آرزو کر دے
#چمن کے ذرے ذرے کو #شہید جستجو کر دے
#اقبال

Recommended