‫آشنا اپنی حقیقت سے ہو - Islamic Nasheeds of Iqbal By Darussalam‬

  • 8 years ago
#آشنا اپنی #حقیقت سے ہو اے دہقاں ذرا
دانہ تو ، کھیتی بھی تو ، باراں بھی تو ، حاصل بھی تو
آہ ، کس کی جستجو #آوارہ رکھتی ہے تجھے
راہ تو ، رہرو بھی تو، #رہبر بھی تو ، #منزل بھی تو
کانپتا ہے دل ترا اندیشۂ #طوفاں سے کیا
ناخدا تو ، بحر تو ، #کشتی بھی تو ، #ساحل بھی تو
دیکھ آ کر کوچۂ چاک گریباں میں کبھی
قیس تو، لیلی بھی تو ، #صحرا بھی تو، #محمل بھی تو
وائے نادانی کہ تو محتاج ساقی ہو گیا
مے بھی تو، مینا بھی تو، #ساقی بھی تو، #محفل بھی تو
#شعلہ بن کر پھونک دے خاشاک غیر اللہ کو
خوف #باطل کیا کہ ہے غارت گر باطل بھی تو
علامہ محمد #اقبال

Recommended