سورۂ کوّرت مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱رکوع ، انتیس ۲۹ آیتیں ، ایک سو چار۱۰۴ کلمے ، پانچ سو تیس ۵۳۰ حرف ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے سیّدِ عالَم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جسے پسند ہو کہ روزِ قیامت کو ایسا دیکھے گویا کہ وہ نظر کے سامنے ہے تو چاہئے کہ سورۂِ اِذَاالشَّمْسُ کُوِّرَتْ اور سورۂِ اِذَاالسَّمَآءُ انْفَطَرَتْ اور سورۂِ اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ پڑھے ۔ (ترمذی)
سُورہ التکویر مکہ میں نازل ہوئی، ۲۹ آیات اور ایک رکوع ہے۔