Naushad Teach

@nushadqasmi
کسی قوم کی بر تری اور ترقی،اس کی بقا،اس کا قیام،جس بنیاد پر استوار ہے،وہ صرف صحیح تعلیم ہے صحیح تعلیم سے میری غرض یہ ہے کہ نصاب تعلیم موزوں ہو۔طریق تعلیم موٴثر ہو ذریعہٴ تعلیم فطری ہو،اساتذہ کا انتخاب صحیح،نظام تعلیم درست ہو۔اگر کسی قوم میں تعلیم ہی نہ تو یہ ایک بنیادی روگ ہے۔جس سے کوءی قوم پنپ نہیں سکتی،نصاب تعلیم اگر ٰلط ہوتو ذہن کا سانچہ درست نہیں نہیں ہو سکتا،طریقہ تعلیم غلط ہو تو تعلیم کا پورا اثر ظاہر نہیں ہو سکتا،استاذ قابل نہ ہو تو قابلیت کا دروازہ ہی نہیں کھل سکتا۔سب کچھ ہو؛لیکن نظم تعلیم درست نہ ہوتو نتایج متوقع نہیں نکل سکتے،غرض تعلیم کی صحت کے لیے ان اجزا کا ہونا ازحد ضروری ہے۔ اور امور تعلیم کے حق میں بنیاد ہے۔آج کل مذکورہ بنیادی باتوں میں انحطاط آچکا ہے ۔کچھ نہ علمی کی وجہ سے اور کچھ نہ تجربہ کاری کی وجہ سے۔ اس لیے اس چینل ﴿نوشاد ٹیچ﴾ کے ذریعہ آپ ناظرین کی خدمت میں رنہما کن ہدایات واصول پیش کرنا ہمارا مقصد ہے جس میں آپ کو دیکھیں کو ملیں گے نصیحت آموز ویڈیوز،آوڈیوز اور پڑھنے کے لیے دسکپشن میں موجود پمفلیٹ، جو ایک معلم،ذمہ دار،طالب علم،سب کے لیے نافع ہوں گی۔ یقینا ۔