BBC Udru live interview of Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir ul Qadri

  • 11 years ago
BBC Udru live interview of Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir ul Qadri

’ملک واپسی کسی کے کہنے پر نہیں‘

http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/12/121214_dr_tahir_ul_qadri_interview_zz.shtml

Pakistan needs Change - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri returns to Pakistan on 23rd December 2012 - "Change" will focus on all aspects of the society which need change
on Channel 92 http://c92.tv/

Join us on Facebook www.facebook.com/channel92official

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا BBC URDU پر انٹرویو

میں انتخابات کو ملتوی کروانے یا انتخابات کو ختم کروانے کے لیے نہیں جا رہا، میں انتخابات پہBelieveکرتا ہوں۔ Political Process اور Democratic Process کا Strong ۔Believerہوں۔لیکن میرا Concern یہ ہے کہ انتخابات اگر ان اصلاحات کے بغیر ہو گئے تو پھر یہ بالکل وہی Action Reply ہو گا جو پچھلے 60 سال سے ہوتا چلا آرہا ہے۔

نہیں، لیکن 60 سال سے مسلسل انتخابات تو نہیں ہوئے نا۔ درمیاں میں کئی مرتبہ۔۔۔۔۔۔۔،3 مرتبہ تو بڑے واضح طور پر فوج نے براہ راست مداخلت کی، اور یہی کہہ کر کہ انتخابی نظام صحیح نہیں ہے، سیاسی نظام صحیح نہیں ہے، یہی کہہ کر انہوں نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتار دیا۔ یعنی جس طرح کا آپ پروگرام دے رہے ہیں کہ ان کے بغیر کبھی تبدیلی نہیں آئے گی، تو ہر طالع آزما نے یہی کہا کہ جب تک اصلاحات نہیں آئیں گی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اور نتیجہ یہ ہوا کہ ملک سیاست سے اور جمہوریت سے دور ہوتا چلا گیا۔

ثقلین امام صاحب 65 برس کو اگر آپDivideکر لیں نا تو 30 برس آپ نکال دیں فوجی آمریتوں کے، توفوجی آمریتوں کا جو بار بار واویلا کیا جاتا ہے، ان کے 30 برس نکال دیں تو 30 / 35 برس پھر نام نہاد جمہوریتوں کی حکومت رہی ہے، سیاسی حکومتوں کے پاس رہی ہے ۔

ہاں لیکن یہ وہ سیاسی حکومتیں تھیں نا جن کے پیچھے بہر حال جو اصل قوت تھی وہ اسٹبلشمنٹ کی ہی رہی ۔اگر انتخابات بار بار ہوتے رہے تو خود بخود بہتری کی طرف نہیں جائیں گی ؟

ایسا ہر گز نہیں ہو گا، ایسا ہر گز نہیں ہو گا ۔اس لیے کہ جن کو آپ فرما رہے ہیں کہ فوجی طالع آزماؤں نے آکر جمہوریت کاخاتمہ کیا ، میں سمجھتا ہوں کہ جب سیاسی حکومتیں آتی ہیں تو سیاسی حکمران بھی سیاسی طالع آزماء ہو جاتے ہیں اور وہ کسی اعتبار سے بھی فوجی آمروں سے کم نہیں ہوتے۔فرق یہ ہوتا ہے کہ فوجی آمر اپنے دور میں آکے پاکستان کے آئین کو معطل کر دیتے ہیں اور سیاسی آمر انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آکر ملک میں آئینیت اور دستوریت کو معطل کر دیتے ہیں ۔اُن کے زمانے میں دستور Suspend ہوتا ہے،اِن کے زمانے میں Constitutionality ، Suspend ہو تی ہے ، اور ملک میں کوئی آئین پہ عمل درآمد نہیں۔اور پچھلے 5 سال سے بغیر مداخلت کے سیاسی حکومت ہے ۔اس 5 سال کے پورے عرصہ میں آپ دیکھ لیں کہ Deliver کیا کیا ہے ۔

Recommended