Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 4 days ago
اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں۔
ناجانے جن سے آپ سختی سے مخاطب ہوں،
وہ زندگی کے کس تکلیف دہ مقام سے گزر رہیں ہوں۔
ہر مسکراتا ہوا چہرہ خوش نہیں ہوتا۔
ہر انسان اپنے اندر قیامت جیسا درد رکھتا ہے۔
ہر انسان اپنے اندر اک جنگ لڑ رہا ہوتا ہے۔
حالات انسان کو بے بس اور مجبور کر دیتے ہیں۔
حالات انسان کو زخموں سے چور کر دیتے ہیں۔
حالات انسان کو ایک دوسرے سے دور کر دیتے ہیں۔
حالات انسان سے کبھی کبھی وہ بھی کروا دیتے ہیں،
جو کرتے وقت اسے دو حصوں میں تقسیم ہونا پڑتا ہے۔
کوشش کریں خود بھی خوش رہیں،
اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔
کسی کو بجھتا ہوا دیکھیں تو اسکا ہاتھ تھام لیں،
کسی کو ٹوٹتا ہوا دیکھیں تو اسے حوصلہ دیں،
کسی کو جھکتا ہوا دیکھیں،
تو اسے ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر اٹھا لیں،
کوئی ہنسنا بھول گیا ہے تو اچھے یادیں دیں،
اسکے اچھے دنوں کا ذکر کریں اور کہیں،
کہ اچھا وقت پھر سے لوٹ آئے گا ہمت نہ ہارے۔
ہمیشہ محبت سے پیش آئیں اور لہجے میں نرمی برتیں،
نرم لہجہ دل میں جگہ بنا لیتا ہے،
اور سخت لہجہ دل کو ہتھوڑے کی طرح توڑ دیتا ہے۔
ہمیشہ توڑنے والے نہ بنیں، جوڑنے والے بنیں،
کیوں کہ جوڑنے والے لوگ عظیم لوگ ہوتے ہیں،
اور عظیم لوگ عظیم کام کے لئے پیدا ہوتے ہیں،
سو اپنی شخصیت کے شوپیس کو کبھی بھی ٹوٹنے نہ دیں،
اپنے آپ کو صاف رکھیں، شفاف رکھیں، حوصلہ بلند رکھیں،
اور دوسروں کے کام آئیں۔
کبھی بھی کوجھوٹا مت کہیں،
دل بڑا کریں، دوسروں کو عزت دیں،
انشاللہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️

Category

📚
Learning
Transcript
00:00In this video, Allah has been talking about the Lord of the Lord,
00:03and that God has seen the Shades' way of seeing the Shades' way.
00:05For this video, they will see the Shades' way of seeing the Shades' way of seeing the Shades' way of seeing the Shades' way of seeing the Shades' way.

Recommended