فتح مکہ اسلام کی سب سے بڑی تاریخی کامیابی ہے، جب 20 رمضان 8 ہجری کو نبی اکرم ﷺ اور صحابہ کرامؓ بغیر کسی خونریزی کے مکہ میں داخل ہوئے۔ یہ دن اللہ کی مدد اور سچائی کی فتح کا دن تھا، جہاں رحمت اللعالمین ﷺ نے اپنے دشمنوں کو معاف کر کے عفو و درگزر کی بہترین مثال قائم کی۔ یہ ہمیں صبر، تقویٰ، اور اللہ کی نصرت پر یقین رکھنے کا درس دیتا ہے۔
یا اللہ! ہمیں بھی فتح مکہ جیسی کامیابیوں سے نواز دے۔ آمین!