میڈیا فورم سعودی عرب سید مسرت خلیل کی جدہ سے ریاض آمد کے موقع پر ممتاز سینئر صحافی و ایگزیکیٹو ممبر عمرفاروق اور چئیرمین میڈیا کاونٹر نیوز نیٹ ورک ادریس احمد نے ان سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی خص

  • 15 days ago
رپورٹ:ادریس احمد گنجہ
سرپرست اعلیٰ پاکستان اوورسیز میڈیا فورم سعودی عرب سید مسرت خلیل کی جدہ سے ریاض آمد کے موقع پر ممتاز سینئر صحافی و ایگزیکیٹو ممبر عمرفاروق اور چئیرمین میڈیا کاونٹر نیوز نیٹ ورک ادریس احمد نے ان سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی خصوصی ملاقات کے موقع پر صحافتی امور اور صحافیوں کے درمیان اخوت بھائی چارہ کی فضا کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر عمر فاروق اور ادریس احمد کی جانب سے سینئر صحافی و بانی پاکستان اوورسیز میڈیا فورم سید مسرت خلیل کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کردار اور گراں قدر صحافتی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہمارا مشن اور مقصد ملک پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا مثبت ایمج دنیا کو دیکھنا ہے اور ہم اس مشن کو جاری و ساری رکھیں گے۔

Recommended