History of Alexander the Great | سکندر اعظم کی تاریخ

  • 2 months ago
History of Alexander the Great | Who was Alexander the Great? | Alexander the Great | Alexander the Greek | Introduction and Early Life of Alexander the Great | Alexander the Great's invasion of Iran | History of world

سکندر اعظم کی تاریخ | سکندر اعظم کون تھا؟ | سکندر اعظم | سکندر یونانی | سکندر اعظم کا تعارف اور ابتدائی زندگی | سکندر اعظم کا ایران پر حملہ | تاریخ | تاریخ عالم

سکندر اعظم کی تاریخ

سکندر 350 قبل مسیح سے 323 قبل مسیح  تک مقدونیہ کا حکمران رہا اس نے ارسطو  جیسے استاد کی صحبت پائی اس نے کم عمری ہی میں یونان کی شہری ریاستوں کے ساتھ مصر اور فارس تک فتح کر لیا کئی اور سلطنتیں بھی اس نے فتح کیں جس کے بعد اس کی حکمرانی یونان سے لے کر ہندوستان کی سرحدوں تک پھیل گئی صرف بائیس سال کی عمر میں وہ دنیا فتح کرنے کے لیے نکلا یہ اس کے باپ کا خواب تھا  اور وہ اس کے لیے تیاری بھی مکمل کر چکا تھا لیکن اس کے دشمنوں نے اسے قتل کرا دیا تھا اب یہ ذمہ داری سکندر پر عائد ہوتی تھی کہ وہ اپنے باپ کے مشن کو کسی طرح پورا کرے باپ کی موت کے وقت سکندر کی عمر بیس سال تھی لیکن وہ اس لحاظ سے خوش قسمت تھا کہ کسی مشکل کے بغیر ہی اسے مقدونیہ کی حکمرانی مل گئی تھی ورنہ اس زمانے کا قاعدہ تو یہی تھا کہ بادشاہ کا انتقال ہوتے ہی تخت کے حصول کے لیے لڑائیاں شروع ہو جاتیں اور اس لڑائی میں ہر وہ شخص حصہ لیتا جس کے پاس تخت تک پہنچنے کا ذرا سا بھی موقع ہوتا سکندر ایک تو اپنے باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، دوسرا اس وقت مقدونیہ کی حکمرانی کا کوئی اور خاص دعوے دار نہیں تھا لیکن احتیاط کے طور پر سکندر نے ایسے تمام افراد کو قتل کرا دیا جو کسی بھی طرح اسے نقصان پہنچا سکتے تھے یہاں تک کہ اپنی ماں کے اکسانے پر اس نے اپنی دودھ پیتی سوتیلی بہن کو بھی قتل کر دیا سکندر کی ایک اور خوش قسمتی یہ بھی تھی کہ اسے ارسطو جیسا استاد ملا تھا جو اپنے زمانے کا قابل اور ذہین ترین انسان سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کے باپ "فلپس" نے اپنے بیٹے کی جسمانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی اور اس کے لیے اسے شاہی محل سے دور ایک پر فضا مقام پر بھیج دیا تاکہ عیش و عشرت کی زندگی سے وہ سست نہ ہو جائے

Recommended