د لائل الخیرات شریف پڑھنے کی فضیلت اور آداب/دعاؤں کی قبولیت کا خزینہ/آقا کریم کی زیارت کا ذریعہ ۔

  • 6 months ago
د لائل الخیرات شریف پڑھنے کی فضیلت اور آداب/دعاؤں کی قبولیت کا خزینہ/آقا کریم کی زیارت کا ذریعہ ۔
*دلائل الخیرات شریف*

دلائل الخیرات شریف وہی پڑھتے ہیں جن کو کریم آقا جانِ عالمﷺ خود پڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔۔۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
*آپ درست تجوید اور مخارج سے پڑھ سکیں اس کے لئے ساتھ آڈیو کلپ بھی سینڈ کر دیا ہے
*دلائل الخیرات کے پڑھنے کے لیے جو افضل وقت علماء کرام بتاتے ہیں وہ تہجد یا عصر کی نماز کے بعد ہے
آپ اپنی کوشش سے 40 دن لگاتار دلائل الخیرات پڑھیں ان شاء اللہ عزوجل آپ پھر اس کے پڑھنے میں استقامت حاصل کر لیں گی✊
الحمدللہ دلائل الخیرات اللہ تعالیٰ کے ہر ولی کا وظیفہ رہی ہے ان شاء اللہ عزوجل اس پیاری درود شریف کی کتاب پڑھنے سے آپ اپنی زندگی میں بھی برکتیں حاصل کریں گی اور آخرت میں بھی آپ کے درجات کی بلندی کا باعث بنے گی یہ پیاری درود پاک کی کتاب ان شاء اللہ عزوجل
اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ کل سے دلائل الخیرات کا آغاز کیجئے
اللہ تعالیٰ آپ کی نیکیوں کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے اللہ تعالیٰ آپ کی تمام نیک خواہشات کو پورا فرمائے اللہ تعالیٰ آپ کو علمِ نافع عطا فرمائے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مقرب بندوں میں شامل فرمائے

اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنﷺ
#droodepak #droodtaj
#dlailulkhairatshrif
#wzeefa

Recommended