5 Teas to Relieve Stress, Anxiety

  • 5 months ago

subscribe my channel
sitaratv9048
plz like and share thanks for watching
5 Teas to Relieve Stress, Anxiety
ذہنی تناؤ، اضطراب کو دور کرنے والی 5 چائے

دنیا بھر میں لاکھوں افراد تناؤ، اضطراب اور افسردگی کا شکار ہیں، جو ذہنی صحت کو شدید متاثر کرتی ہے۔
تیز رفتار وقت کے ساتھ زندگی بہت سے کاموں میں الجھی ہوئی ہے اور ایسے میں لوگ ذہنی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔

اس صورتحال میں سب سے پہلے جو سوال لوگوں کے ذہنوں میں آتا ہے وہ یہی ہوتا ہے کہ تناؤ سے چھٹکارا کیسے پایا جائے وہ بھی جلدی اور آسان طریقے سے؟

تو آج ہم آپ کی اس مشکل کو آسان کرتے ہیں اور آپ کو ایسی چائے بتاتے ہیں جس سے آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہو جائے گا اور ذہنی تناؤ میں بھی کمی آئے گی۔

کیمومائل چائےChamomile tea

کیمومائل سے شاید بہت سے لوگ واقف نہ ہوں، کیمومائل ایک سفید رنگ کا سورج مکھی کی طرح دکھنے والا چھوٹا پھول ہوتا ہے۔

کیمومائل کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے جسے پرسکون کرنے اور نیند بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور ایپی گینین دماغ کو سکون مہیا کرتے ہیں اور اس کی چائے کے استعمال سے آپ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

لیوینڈر چائے
Lavender tea
لیوینڈر کی خصوصیات سے سب ہی واقف ہیں، لیوینڈر ایک جامنی رنگ کا پھول ہوتا ہے جو ناصرف جلد کیلئے بہترین ہے بلکہ ذہنی مسائل کو بھی دور بھگانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

لیوینڈر میں کیفین موجود نہیں ہوتا اس لیے بھی اس کا استعمال صحت کیلئے اچھا ہے۔

Peppermint tea
پودینے کی چائے

پودینا تقریباً ہر گھر کے کچن میں استعمال ہوتا ہے اور آسانی سے دستیاب بھی ہو جاتا ہے، پودینے کا گہرا ہرا رنگ آنکھوں کو تو سکون دیتا ہی ہے لیکن اس کی تیز خوشبو بھی کافی پسند کی جاتی ہے۔

پودینے میں مینتھول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو سکون ملتا ہے اور اضطراب اور ذہنی تناؤ کو بھی دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ پودینا نظام ہاضمہ کو بھی درست کرتا ہے اور پودینا کھانوں کی شان بھی بڑھاتا ہے۔

سبز چائے
green tea

سبز چائے میں ایل تھینین اور امینو ایسڈ جیسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو تناؤ کو دماغ سے دور کرتے ہیں۔

سبز چائے اینٹی آکسیڈنٹ کا خزانہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ سبز چائے استعمال کرنے والے اپنے کام کو زیادہ توجہ سے کرتے ہیں۔

روئبوس چائے
Rooibos tea

روئبوس ایک جڑی بوٹی ہے اور یہ کیفین فری خصوصیت رکھتی ہے جبکہ یہ جڑی بوٹی ذائقے میں میٹھی اور ہلکی گری دار میوے جیسی ہوتی ہے۔

روئبوس میں اینٹی آکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ میگنیشیم اور منرل کی بھرمار ہوتی ہے جو آپ کو ذہنی تناؤ سے بچاتی ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا موڈ بھی خوشگوار ہوجائے گا۔



Millions of people around the world suffer from stress, anxiety and depression, which seriously affects mental health.
With the fast pace of life, life is entangled in many tasks and people are also suffering from mental disorders.

In this situation, the first question that comes to people's minds is that how to get rid of stress quickly and easily?

So today we make this problem easy for you and tell you a tea that will make your mood happy and also reduce mental stress.
5 Teas to Relieve Stress, Anxiety
Chamomile tea,
Lavender tea,
Peppermint tea,
green tea,
Rooibos tea

Recommended