General Pervaiz Musharraf|| پرویز مشرف کے سامنے اس کو آئینہ دیکھانے والا نوجوان

  • last year
جب مشرف کے سامنے کلمہ حق بلند کیا گیا :
جس وقت پورے ملک میں ہر شعبہ  جنرل مشرف کے اقتدار کی گرفت میں تھا ، کوئی شخص مشرف کے خلاف زبان نہیں کھول سکتا تھا ، حتی کہ سپریم کورٹ نے مشرف کو آئین میں ترمیم کرنے تک کا اختیار دے رکھا تھا ۔اس وقت مشرف نے پورے ملک کے تعلیمی اداروں سے نوجوانوں کو اسلام آباد اکٹھا کیا تاکہ انھیں اپنے روشن خیالی کے نظریہ کا ہمنوا بنایا جا سکے ۔ یوتھ کانفرنس کے آخری دن ایک طالب علم نے صرف 8 منٹ میں  مشرف کے سارے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا ۔ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کر کے سید عدنان کاکا خیل امر ہو گئے۔ اگر آپ نے یہ ویڈیو پہلے بھی دیکھ رکھی ہو تو ذرا دوبارہ اسے غور سے سنئے اور نوجوانوں سے استدعا ہے کہ اسے سنیں اور اپنے اندر جرات اظہار پیدا کرنے کا سبق حاصل کریں ۔ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کو افضل جہاد قرار دیا یے ۔
مشرف اپنے رب کے دربار میں پہنچ چکا ۔ اپنے رب کے احکام اسے دقیانوسی لگتے تھے تو  کاش عدنان کاکا خیل کی نصیحت پر ہی عمل کر لیتا۔
#pervaizmusharif

Recommended