وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ
  • last year
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ؛ عوام اور مندوبین کی سندھ پولیس کے ڈسپلے میں دلچسپی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کا دورہ کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈویژن کی خدمات، اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کے قیام، جدید پولیسنگ اور سندھ پولیس میں اپنائی جانے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ پولیس کی کیپیسٹی بلڈنگ پر توجہ دے رہی ہے اور پولیس کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈزکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو)، پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کر رہی ہے۔ سیمینار کے تیسرے روز بھی مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی ڈویژن کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کے جدت کی طرف سفر کو سراہا۔

#SSU #SWAT #Expo #Pakistan #Karachi #CMSindh #Day3 #SindhPolice #SecurityDivision #DrMaqsoodAhmed
#IDEASExhibitionPakistan #IDEAS2022 #ArmsForPeace #BadarExpoSolutions #Army #Defence #Navy #PAF
Recommended