نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان انگلینڈ کے مابین T-20 میچز پُر امن طور پر اختتام پذیر؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد
  • 2 years ago
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان انگلینڈ کے مابین T-20 میچز پُر امن طور پر اختتام پذیر؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد

26 ستمبر، 2022

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار T-20 میچز تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے پرامن طور پراختتام پذیر ہو گئے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر نگرانی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچز کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے، چاروں میچز میں تقریباً 35،000 (ہاؤس فل) شائقینِ کرکٹ موجود تھے جن کے پرامن طریقے سے میچ دیکھنے کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

سیکیورٹی پلان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ،روٹز، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4000 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی ڈویژن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مشترکہ تعاون سے، 600 سے زائد سیلاب متاثرین نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں T-20 میچز براہ راست دیکھے۔ سیلاب متاثرین کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم ان کے رہائشی کیمپس سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔ انہیں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کی جانب سے اسٹیڈیم میں کھانے اور ریفریشمنٹ بکس بھی دیے گئے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کراچی میں کامیاب اور پرامن کرکٹ میچز کے انعقاد پر سیکیورٹی ڈویژن کے تمام اہلکاروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ’شاباش‘ دی۔

ڈی آئی جی نے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں اور افسران نے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھائی ہیں اور محکمہ کا وقار بلند کیا ہے۔

دونوں ٹیمز آج لاہور کے لیے روانہ ہوں گی جہاں سیریز کے بقیہ میچز کھیلے جائینگے۔

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن

#ssu #Pakistan #england #PAKvENG #SecurityDivision #police #PakArmy #Rangers #karachi #nationalstadium #cricket #DrMaqsoodAhmed
Recommended