SINDH POLICE UTILISING ALL RESOURCES TO HELP FLOOD VICTIMS, DIG SECURITY DR. MAQSOOD AHMED
  • 2 years ago
سندھ پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت اور ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیرِ نگرانی ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز سے گزشتہ روز سندھ پولیس کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ سندھ کے مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

شہریوں کی جانب سے امدادی سامان سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے باہر لگائے گئے ریلیف کیمپس میں جمع کرایا گیاجس میں پینے کاپانی، دالیں، اناج، خشک دودھ، بسکٹ، چائے اور بستروغیرہ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد جو کہ پولیس کرائسز مینیجمنٹ سینٹر کے فوکل پرسن بھی ہیں نے قافلے کے ہمراہ جانے والے کمانڈوز و افسران کو ازخود بریفنگ دی اور امدادی سامان کو مستحقین تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پرڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ آئی جی سندھ غلامی نبی میمن نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہم نے اس مشکل وقت میں سندھ کے عوام کی بھرپور مدد کرنی ہے اور مشکل میں گھرے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑاہونا ہے لٰہذا آئی جی سندھ کے احکامات اور حب الوطنی کے جذبے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز سے امدادی سامان کے قافلے نکلے ہیں جو کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں مستحقین میں اشیائے ضرورت تقسیم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس موجودہ بحران میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ سندھ پولیس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے، یہ اب نہ صرف امن و امان کے قیام کو یقینی بنائے گی بلکہ سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

ترجمان
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن

#FloodsInPakistan #SSU #Commandos #Sindh #IGPSindh #Police #DIGPSESD #DrMaqsoodAhmed
Recommended